چیئرمین پی اے سی نے آڈٹ حکام کی جانب سے نیو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کہنے پر جھڑک دیا

حکومت نے ایئرپورٹ کا جو نام دیا ہے وہی بتایا جائے،آڈٹ اور ایوی ایشن حکام اس بات کاآئندہ خیال رکھے، خورشید شاہ

منگل 7 نومبر 2017 20:42

چیئرمین  پی اے سی نے آڈٹ حکام کی جانب سے نیو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 نومبر2017ء) پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے آڈٹ حکام کی جانب سے نیو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کہنے پر جھڑک دیا،خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے ایئرپورٹ کا جو نام دیا ہے وہی بتایا جائے،آڈٹ اور ایوی ایشن کی وزارت اس بات کا خیال رکھے۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام کی جانب سے نیو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حوالے سے جب آڈٹ اعتراض پیش کیا جا رہا تھا تو اس وقت چیئرمین کمیٹی سید خورشید شاہ نے آڈٹ حکام کو ٹوک دیا اور کہا کہ خیال کریں یہ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ نہیں بلکہ نیو بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ ہے، آڈٹ حکام اور وزارت ایوی ایشن آئندہ اس بات کا خیال رکھے۔حکومت نے جو نام ایئرپورٹ کو دیا ہے وہی نام لکھا اور پڑھا جائے۔