پبلک اکائونٹس کمیٹی نے زرعی ٹیوب ویل کے بجلی بلوں میں اوور چارجنگ پر لیسکو حکام کو 15 نومبر کو طلب کر لیا

کسا نوں کے تمام مسائل پارلیمنٹ میں اٹھائے جائیں گے، اوور بلنگ کے معاملے پرپندرہ نومبر کو لیسکو حکام کو پی اے سی میں بلایا جائے گا، لیسکو حکام سے اوور بلنگ کے معاملے پر جواب طلب کیا جائے گا قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی انجمن کاشتکاران قصور کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 8 نومبر 2017 18:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 08 نومبر2017ء) قصور کے کسانوں کی زرعی ٹیوب ویل پر بجلی بلوں میں اوور چارجنگ کی شکایات پر لیسکو حکام کو پندرہ نومبر کوپارلیمنٹ کی پبلک اکائونٹس کمیٹی نے طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ کسا نوں کے تمام مسائل پارلیمنٹ میں اٹھائے جائیں گے، اوور بلنگ کے معاملے پرپندرہ نومبر کو لیسکو حکام کو پی اے سی میں بلایا جائے گا، لیسکو حکام سے اوور بلنگ کے معاملے پر جواب طلب کیا جائے گا۔

بدھ کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے انجمن کاشتکاران قصور کے وفد نے ملاقات کی ۔وفد نے قائد حزب اختلاف کو اپنے بجلی کی اوور بلنگ اور دیگر مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو نے قصور کے کاشتکاروں کو زرعی ٹیوب ویلز کے بلوں میں چار سے پانچ ارب وصول کئے ہیں،شوگر ملز گنے کی قیمت گرانے کیلئے کریشنگ شروع نہیں کر رہے،گنے کی سپورٹ پرائیس بڑھانے اور کریشنگ جلد شروع کروانے کیلئے حکومت پر دبائو ڈالا جائے،۔