خورشید علی شاہ کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس

کمیٹی نے سندھ رینجرز کے رہائشی منصوبے میں تاخیر اور لاگت بڑھنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقاتی رپورٹ 15 روز میں طلب کر لی اجلاس میں وزارت داخلہ کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز اسلام آباد سیف سٹی منصوبے پر خرچ کرنے کا انکشاف منصوبے میں بلا جواز تاخیر سے لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا اور دس سال کے بعد 2015 میں 2 ارب 87 کروڑ روپے کا پی سی ون منظور کیا گیا، آڈٹ حکام دھرنا 2014 کے آڈٹ اعتراض پر عارف علوی اور میاں منان میں تلخ کلامی آپ نے دھرنا کرپشن کے خلاف نہیں دیا تھاحساب دیں، میاں منان ، دھرنا کرپشن کیخلاف دیا تھا عارف علوی وزارت داخلہ نے اہم منصوبوں کی رقم سیف سٹی پراجیکٹ پر خرچ کر دیاسلام آباد سیف سٹی منصوبے پر 13 ارب روپے کی خطیررقم خرچ ہوئی خورشید شاہ اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کے لئے تیرہ ارب روپے سے سیف سٹی منصوبہ شروع کیا گیا تھا جو کامیابی سے کام کر رہا ہے، سیکرٹری داخلہ

بدھ 8 نومبر 2017 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 نومبر2017ء) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ رینجرز کے رہائشی منصوبے میں تاخیر اور لاگت بڑھنے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقاتی رپورٹ 15 روز میں طلب کر لی ۔ پی اے سی کا اجلاس چیئرمین سید خورشید احمد شاہ کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کے مالی سال دو ہزار پندرہ سولہ اور سولہ سترہ کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیااجلاس میں بتایا گیا کہ سندھ رینجرز کے لئے رہائشی منصوبہ 2005 میں منظور کیا گیا جس پر لاگت کا تخمینہ 61 کروڑ روپے تھا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق منصوبے میں بلا جواز تاخیر سے لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا اور دس سال کے بعد 2015 میں 2 ارب 87 کروڑ روپے کا پی سی ون منظور کیا گیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ اب تک منصوبے کیلئے ایک ارب 42 کروڑ روپے جاری ہو چکے ہیںمنصوبے میں بلا جواز تاخیر سے لاگت میں کئی گنا اضافہ ہو۔

(جاری ہے)

آڈحٹ رپورٹ میں بتایا گیا دھرنوں کے دوران 69 کروڑ 54 لاکھ روپے کے اخراجات کا کیش بک میں اندراج نہیں کیا گیادھرنا 2014 کے آڈٹ اعتراض پر عارف علوی اور میاں منان میں تلخ کلامی بھی ہوئی میاں منان نے کہا کہ آپ نے دھرنا کرپشن کے خلاف نہیں دیا تھاحساب دیں تفصیلات دیں کس لیے دھرنا دیا تھا جس پر عارف علوی نے کہا کہ ہم نے کرپشن کے خلاف دھرنا دیا تھا، دھرنے سے اربوں روپے بچے ہیں اس موقع پر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ جب سپاہی کو ایک افسر کہے گا کہ یہ پیسے دیئے جائیں تو کون نہیں دے گا، اعظم سواتی نے کہا کہ اسکے متبادل کوئی اور طریقہ کار اختیار کیا جائے تو بہتر ہوگا اہلکاروں کی تنخواہ پہلے سے کم ہے کٹوتی درست نہیں ہے،کمیٹی نے مکمل تفصیلات کی فراہمی تک آڈٹ اعتراض موخر کر دیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے معاملے کا مزید جائزہ۔لینے کے لئے پی اے سی کے رکن عارف علوی اور غلام مصطفٰی شاہ پر مشتمل ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے بتایا کہ اسلام آباد کو محفوظ شہر بنانے کے لئے تیرہ ارب روپے سے سیف سٹی منصوبہ شروع کیا گیا تھا جو کامیابی سے کام کر رہا ہے۔۔کمیٹی کے چیئرمین سید خورشید شاہ نے کہا کہ یہ بہت اہم منصوبہ ہے اس کا تفصیل سے جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔

جس پر انھوں نے ہدایت کی کہ سیف سٹی منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفینگ چودہ اکتوبر کو دی جائے بتایا جائے سیف سٹی منصوبہ کے تحت اہداف حاصل ہوئے یا نہیں خورشید شاہ نے کہا کہ وزارت داخلہ نے اہم منصوبوں کی رقم سیف سٹی پراجیکٹ پر خرچ کر دیاسلام آباد سیف سٹی منصوبے پر 13 ارب روپے کی خطیررقم خرچ ہوئیچیف کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ وفاقی دارالحکومت میں ماڈل جیل کی تعمیر کے لئے اراضی حاصل کر لی گئی ہے۔جیل کا ڈیزائن بھی تیار ہے۔جیل سیکٹر ایچ سولہ میں موٹروے ٹول پلازہ کے قریب تعمیر کی جائے گی منصوبے کا نظر ثانی شدہ پی سی ون سی ڈی ڈبلیو پی کو بھجوا دیا ہے