خورشید شاہ کا کوچ حادثے میں بڑی تعداد میں ضلع کوہاٹ کے مکینوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار

جمعرات 9 نومبر 2017 13:26

خورشید شاہ کا کوچ حادثے میں بڑی تعداد میں ضلع کوہاٹ کے مکینوں کی ہلاکتوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کوچ حادثے میں بڑی تعداد میں ضلع کوہاٹ کے مکینوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہلاک شدگان کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتٴْیابی کیلئے بھی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس دل خراش واقعہ پر کوہاٹ کے مکینوں سے بھی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔