چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا معروف دانشور اور ادیب محمد ابراہیم جوئیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعرات 9 نومبر 2017 19:13

چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا معروف دانشور اور ادیب محمد ابراہیم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے سندھ سے تعلق رکھنے والے معروف دانشور اور ادیب محمد ابراہیم جوئیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ مرحوم کی ادبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کو پُر کرنے میں وقت لگے گا۔ چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :