اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی جانب سے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت

جمعرات 9 نومبر 2017 23:07

اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی جانب سے کوئٹہ بم دھماکے کی مذمت
ْ سکھر۔9نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میںاپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ نے کوئٹہ میں بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو انجام تک پہنچانا ہم سب کا مشترکہ مشن ہے اور اس مشن کی کامیابی کیلئے ہمیں ترجیحی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان دشمنوں کے ایجنٹ ہیں اور ہمارے امن کیلئے ان دشمنوں کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ قائد حزب اختلاف نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔