ممتاز بھٹو کی پارٹی سندھ نیشنل فرنٹ کاپی ٹی آئی میں ضم ہونے کا اعلان

پی ٹی آئی کے ساتھ ضمام کا فیصلہ سوچ کر کیا ، اس کے علاوہ تمام جماعتیں مفاد پرست ہیں،سندھ نیشنل فرنٹ کے نائب صدر امیر بخش بھٹو کی پی ٹی آئی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو

جمعہ 10 نومبر 2017 17:47

ممتاز بھٹو کی پارٹی سندھ نیشنل فرنٹ کاپی ٹی آئی میں ضم ہونے کا اعلان
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) سندھ نیشنل فرنٹ کے نائب صدر امیر بخش بھٹو نے سابق وزیر اعلی سندھ ممتاز بھٹو کی جماعت سندھ نیشنل فرنٹ کا تحریک انصاف ضمام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ اںضمام کا فیصلہ سوچ کر کیا ہے کیونکہ تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتیں مفاد پرست ہیں۔تفصیلات کے مطابق اس بات کا اعلان اسلام آباد میں سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنما امیر بخش بھٹو اور تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا ہے جس میں سندھ نیشنل فرنٹ کے نائب صدر امیر بخش بھٹو نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ اںضمام کا فیصلہ سوچ کر کیا ہے کیونکہ تحریک انصاف کے علاوہ تمام جماعتیں مفاد پرست ہیں۔

جبکہ شا ہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سندھ نیشنل فرنٹ نے تحریک انصاف کی شرائط تسلیم کر لی ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف اور سندھ نیشنل فرنٹ مل کر سندھ کے مسائل حل کرنے کی جدوجہد کریں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا سندھ کے عوام نے توقعات سے بڑھ کر رسپانس دیاہے۔ اور بھی قد آور شخصیات پی ٹی آئی سے رابطے میں ہیں، اسی ماہ ایک اور بریک تھرو دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا پیغام سندھ میں پھیل گیا ہے۔ دادو، کشمور اور حیدر آباد کے جلسے کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔شاہ محمود قریشی نے مطالبہ کیا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مستعفی ہوجانا چاہیے، اسحاق ڈار کے ڈاکٹرز کہتے ہیں وہ 4 منٹ سے زیادہ کھڑے نہیں ہوسکتے۔۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنما امیر بخش بھٹو نے بنی گالہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی تھی، جس میں ایس این ایف رہنما نے پی ٹی آئی میں انضمام کے حوالے سے اپنے مطالبات پیش کیے تھے۔

امیر بخش بھٹو نے عمران خان پر واضح کیا تھا کہ انضمام کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم لندن سے کسی صورت مفاہمت نہیں کرے گی۔انتخابات کے بعد اگر پاکستان تحریک انصاف حکومت بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو سندھ نیشنل فرنٹ کے ساتھ پیپلزپارٹی کے نو سالہ دور حکومت میں ہونے والی زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے گا ۔ملاقات میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ بھٹو خاندان کے اصل وارث ہم ہیں ، پی ٹی آئی حکومت مل جانے کی صورت میں بے نظیر بھٹو قتل کی دوبارہ تحقیقات کرائے گی، عمران خان نے امیر بخش بھٹو کی جانب سے پیش کیے گئے تمام مطالبات مان لئے تھے۔

متعلقہ عنوان :