Live Updates

سردار ممتاز بھٹو نے اپنی پارٹی سندھ نیشنل فرنٹ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا

اسی مہینے سندھ سے بڑی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت کریں گی ،پورے پاکستان کی انڈسٹریز کوڑیوں کے دام میں فروخت ہورہی ہے، کاشتکار پریشان ہے، کسی کو فکرنہیں ملک میں وزیرخزانہ موجود نہیں ہے، عمران خان نے ماضی میں سندھ کو وقت نہ دے سکے جس کا صوبہ سندھ مستحق تھا، سندھ کی وفاق میں اہم حیثیت ہے، پچھلے دو ماہ میں سندھ میں جلسوں میں عوام میں ایک جنون دیکھا سندھ کی عوام تبدیلی چاہتی ہے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی ،عارف علوی، حلیم عادل شیخ اورسندھ نیشنل فرنٹ کے رہنما کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس موجود ہ حکمرانوں کا پلان ہے کہ یہ ہی سسٹم چلتا رہے کوئی بھی تبدیلی نہ آئی اور لوٹ مار کرتے رہیں، پی ٹی آئی ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتی ہے جس کی وجہ سے ہماری پارٹی نے فیصلہ کر کے اپنی پارٹی کو ضم کیا ہے، امیر بخش بھٹو

جمعہ 10 نومبر 2017 20:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 نومبر2017ء) سردار ممتاز بھٹو نے اپنی پارٹی سندھ نیشنل فرنٹ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا ، اس موقع پرتحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اسی مہینے سندھ سے بڑی سیاسی شخصیات پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کریں گی،،پورے پاکستان کی انڈسٹریز کوڑیوں کے دام میں فروخت ہورہی ہے، کاشتکار پریشان ہے، کسی کو فکرنہیں ملک میں وزیرخزانہ موجود نہیں ہے، عمران خان نے ماضی میں سندھ کو وقت نہ دے سکے جس کا صوبہ سندھ مستحق تھا، سندھ کی وفاق میں اہم حیثیت ہے، پچھلے دو ماہ میں سندھ میں جلسوں میں عوام میں ایک جنون دیکھا سندھ کی عوام تبدیلی چاہتی ہے جبکہ سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنما امیر بخش بھٹو نے کہاکہ موجود ہ حکمرانوں کا پلان ہے کہ یہ ہی سسٹم چلتا رہے کوئی بھی تبدیلی نہ آئی اور لوٹ مار کرتے رہیں، پی ٹی آئی ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتی ہے جس کی وجہ سے ہماری پارٹی نے فیصلہ کر کے اپنی پارٹی کو ضم کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود حسین قریشی، سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی، سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹو نائب صدر حلیم عادل شیخ ، سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنما امیر بخش بھٹو نے اہم پریس کانفرنس کی اس موقع پر سندھ نیشنل فرنٹ کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کاغذات پر دستخط بھی کئے۔ اس موقعہ پر مخدو شاہ محمود حسین قریشی نے کہا کہ سندھ کے وسائل پر کنٹرول رکھنے والی پارٹیوں نے عوام کو لوٹا ہے، سندھ کی عوام تبدیلی چاہتی ہے، آج سندھ نیشنل فرنٹ کا تحریک انصاف میں شامل ہونا سندھ کی عوام کے لئے خوش آئیند ہوگا۔

سندھ میں نومبر کے مہینے میں کچھ بہت بڑی خوشخبریاںملنے والی ہیںبہت بڑی شخصیات سندھ سے شامل ہونگے، انہوں نے کہا کہ اس وقت نااہل حکمرانوں کی وجہ سے آج کراچی کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں، جگہ جگہ احتجاج کئے جارہے ہیں ، کچرے کے ڈھیر لگ گئے ہیں، حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی ہے، کراچی کے لوگ عدم تحفظ کا شکار ہوگئے ہیں لوٹمار کی جاتی ہے ، پولیس عوام کو پروٹیکشن دینے میں ناکافی ہے عوام کی نظریں رینجرز میں ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ کی زراعت تباھ حالی کا شکار ہے، سندھ میں کاٹن ، گندم،گنے کے ریٹ نہ ملنے کی وجہ سے کاشتکار پریشان ہیں، شگر مافیہ نے زمیندار اور کاشتکاروں کو معاشی طور پر تباہ کردیا ہے اسٹیل ملز کے مزدور، ملازمین سراپا احتجاج ہیں ادارے تباہ کئے جارہے ہیں ، سندھ کی سیاست پر جو لوگ قابض رہے ہیں انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا، سندھ کی عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں وہ تبدیلی چاہتے ہیں۔

سندھ کی عوام پاکستان تحریک انصاف کے طرف دیکھ رہی ہے، ہم سندھ نیشنل فرنٹ پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں سندھ کی عوام کے حقوق کیلئے ملکر جدوجہد کی جائے گی۔ سندھ نیشنل فرنٹ کے رہنما امیر بخش بھٹو نے کہا کہ ہم نے یہ سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے کہ سندھ میں عوام تبدیلی چاہتی ہے، عوام پہلے بھٹو خاندان پر اعتماد کرتی تھی اس وقت زرداری قابض ہیں جس کی وجہ سے عوام بیزار ہوچکی ہے، سندھ کی سیاست میں بہت بڑا خال موجود تھا جس کو ختم کرنے کے لئے جدوجہد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجود ہ حکمرانوں کا پلان ہے ملک میں یہ ہی سسٹم چلتا رہے کوئی بھی تبدیلی نہ آئی اور لوٹ مار کرتے رہیں، پی ٹی آئی ملک میں حقیقی تبدیلی چاہتی ہے جس کی وجہ سے ہماری پارٹی نے فیصلہ کر کے اپنی پارٹی کو پی ٹی آئی میں ضم کیا ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کو فعال بنائیں گے ملکر جدوجہد کریں گے۔ ماضی میں سندھ میں پ پ سے زیادہ پ پ کے مخالف پارٹیوں کو ووٹ ملیں تھے، ایک پلیٹ فارم نہ ہونے کی وجہ سے کرپٹ حکمران آگے آئے تھے اب ساری عوام کو ایک پلیٹ فارم پر کھڑا کر کے عوام کے لئے تبدیلی لاکر دکھاہیں گے۔

پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ سندھ میں بڑی شخصیات رابطوں میں جلد بڑی پیش رفت ہونے جارہی ہے سندھ میں کرپٹ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں عوام کے حقوق پامال ہونے نہیں دیں گے۔ اس موقعہ پر پی ٹی آئی سندھ کے سینیئر ایگزیکیوٹونائب صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کرپٹ حکمرانوں کو صفایا ہونے جارہا ہے جلد کرپٹ حکمران جیل جائیں گے، سندھ کی عوام کو ان کرپٹ حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے، سندھ کی عوام بڑی تعدا د میں پی ٹی آئی میں شامل ہورہی ہے جو ایک اہم پیش رفت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات