ایف بی آر نے پیراڈائز لیکس میں شامل 19پاکستانیوں کی فہرست تیار کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا‘ ذرائع

ریجنل ٹیکس آفیسرز سے تفصیلات طلب ،اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور نادرا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ریکارڈ فراہمی کیلئے خطوط ارسال

ہفتہ 11 نومبر 2017 19:05

ایف بی آر نے پیراڈائز لیکس میں شامل 19پاکستانیوں کی فہرست تیار کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے پیراڈائز لیکس میں شامل 19پاکستانیوں کی فہرست تیار کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحقیقات کے لئے ریجنل ٹیکس آفیسرز سے تفصیلات مانگ لی گئی ہیں جبکہ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی اور نادرا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کو بھی ریکارڈ فراہمی کے لئے خطوط لکھ دیئے گئے ہیں۔ ان اداروں سے تمام 19افراد کی مالی ٹرانزیکشنز، بینک اکانٹس اور رقوم کی ترسیل کا ریکارڈ طلب کیا گیا ہے۔ تحقیقات ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ قوانین کے تحت کی جائیں گی ۔