سعودی عرب ایران کے معاملے پر احتیاط سے کام لے، امریکی اشارہ

ٹرمپ انتظامیہ اور سعودی حکومت دونوں ہی ایران کو علاقائی سلامتی کے لیے ایک خطرہ سمجھتی ہے،امریکی حکام

پیر 13 نومبر 2017 11:51

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی عرب کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی جا چکی ہے۔ ٹرمپ انتظامیہ اور سعودی حکومت دونوں ہی ایران کو علاقائی سلامتی کے لیے ایک خطرہ سمجھتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چند امریکی ماہرین نے کہاکہ امریکی حکام کی خواہش ہے کہ سعودی حکومت ایران کے ساتھ خطے میں طاقت کی جدوجہد کی کوششوں میں انتہائی محتاط طریقہ کار اختیار کرے۔

(جاری ہے)

ٹرمپ انتظامیہ اور سعودی حکومت دونوں ہی ایران کو علاقائی سلامتی کے لیے ایک خطرہ سمجھتی ہے۔ امریکی حکومت نے یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے ریاض پر میزائل حملے کے بعد سعودی عرب کی بھرپور حمایت کی ،سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور میں ان دونوں حلیف ممالک کے تعلقات میں سرد مہری واضح تھی تاہم ٹرمپ نے اپنے پہلے غیر ملکی دورے کی پہلی منزل کے لیے سعودی عرب کو منتخب کیے جانے پر ریاض اور واشنگٹن کے روابط دوبارہ سے خوشگوار ہو چکے ہیں۔