پاکستان پیپلز پارٹی کا نئی حلقہ بندیوں پر حکومتی بل کی حمایت کا فیصلہ

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی اور آئینی موقف اپنایا،شکر ہے حکومت کو دیر سے ہی مگر بات سمجھ آگئی ہے،خورشید شاہ

پیر 13 نومبر 2017 21:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے نئی حلقہ بندیوں پر حکومتی بلٴْ کی حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے معاملہ سی سی آئی میں لے جا کر ہمارا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے۔ شکر ہے حکومت کو دیر سے ہی مگر بات سمجھ آگئی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے معاملہ سی سی آئی میں لے جانے کا ہمارا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ عوامی اور آئینی موقف اپنایا تھا شکر ہے حکومت کو دیر سے ہی سہی لیکن بات سمجھ آ گئی۔اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوامی اور آئینی موقف اپنایا۔ انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے موقف سے پارلیمان اور جمہوری اداروں میں مزید نئی حلقہ بندیوں کی آئینی بل 2017 کی حمایت کریں گے۔