پیپلز پارٹی کا نئی حلقہ بندیوں پر حکومتی بل کی حمایت کا فیصلہ

حکومت نے نئی حلقہ بندیوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا ہمارا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے،شکر ہے حکومت کو دیر سے ہی سہی لیکن بات سمجھ آ گئی ،پارلیمان اور جمہوری اداروں میں مزید نئی حلقہ بندیوں کے آئینی بل 2017 کی حمایت کریں گے، سید خورشید شاہ کا بیان

پیر 13 نومبر 2017 21:56

پیپلز پارٹی  کا نئی حلقہ بندیوں پر حکومتی بل کی حمایت کا فیصلہ
اسلام آبا د (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء) پیپلز پارٹی نے نئی حلقہ بندیوں پر حکومتی بل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ حکومت نے نئی حلقہ بندیوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا ہمارا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے۔ پیر کو ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے نئی حلقہ بندیوں پر حکومتی بل کی حمایت کا فیصلہ کیاہے ۔

جبکہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے حکومت نے نئی حلقہ بندیوں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کا ہمارا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے اور حکومت نے ہمارا یہ مطالبہ تسلیم کر کے اچھا اقدام کیا ہے۔ ہم نے اس ضمن میں قانونی اور آئینی موقف اپنایا تھا مگر حکومت کو یہ بات دیر سے سمجھ آئی لیکن بات سمجھ آ گئی اس پر ہم شکر ادا کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ عوامی، قانونی اور آئینی موقف اپناتی ہے اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹ میں نئی حلقہ بندیوں کے آئینی بل 2017 کی بھی حمایت کرے گی تاکہ بروقت انتخابات کے ممکن بنایا جا سکے۔ قائد حزب اختلاف نے اس بات کی تصدیق کی کہ ہم پیپلزپارٹی کے موقف سے پارلیمان اور جمہوری اداروں میں مزید نئی حلقہ بندیوں کے آئینی بل 2017 کی حمایت کریں گے۔