شہباز شریف ہسپتال کے زچہ بچہ وارڈ کے باہر بچے کی پیدائش

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 نومبر 2017 11:35

شہباز شریف ہسپتال کے زچہ بچہ وارڈ کے باہر بچے کی پیدائش
شیخوپورہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14نومبر 2017ء ) :شہباز شریف ہسپتال کے زچہ بچہ وارڈ کے باہر بچے کی پیدائش نے ایک مرتبہ پھر پنجاب حکومت کے جھوٹے دعووں کی قلعی کھول دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شرقپور شریف کے قریبی گاؤں محمود کوٹ کی رہائشی مسرت بی بی کو بچے کی ڈلیوری کے لیے شہباز شریف مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال شیخوپورہ لایا گیا مگر خاتون کی حالت نازک ہونے کا بہانہ بنا کر اسے ہسپتال میں داخل کرنے سے انکار کر دیا گیا ۔

خاتون کے لواحقین کی جانب سے بہت منت سماجت کی گئی مگر ہسپتال انتظامیہ نے ایک نہ سنی اس دوران خاتون کی حالت مزید خراب ہو گئی اور اس نے زچہ بچہ وارڈ کے باہر ہی بچے کو جنم دے دیا ۔بچے کی پیدائش کا سنتے ہی ہسپتال کے عملے کی دوڑیں لگ گئی ۔بچے اور اسکی ماں کو ہسپتال کے گائنی وارڈ میں منتقل کر دیا گیا جبکہ بچے اور ماں کی حالت معمول کے مطابق ہے ۔

متعلقہ عنوان :