افغانستان کے صوبے قندھارمیں طالبان کاحملہ،ں22پولیس اہلکارہلاک،15 زخمی

جوابی کاروائی میں 40 طالبان مارے گئے جبکہ 25جنگجو زخمی ہو گئے ہیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 نومبر 2017 11:57

افغانستان کے صوبے قندھارمیں طالبان کاحملہ،ں22پولیس اہلکارہلاک،15 زخمی
کابل (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14نومبر 2017ء ):افغانستان کے صوبے قندھارمیں طالبان کےحملے کے نتیجے میں22پولیس اہلکارہلاک جبکہ15 زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق افغان قندھارمیں رات گئےطالبان نے پولیس پر حملہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

میوند اورزہاری اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں کونشانہ بنایا گیا۔افغان میڈیا کے مطابق حملےمیں22پولیس اہلکارہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔افغان سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی طالبان کے حملے کا منہ توڑ جواب دیا ۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 40طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ 25 زخمی ہیں۔