سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کمپنی نے گیس چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمت عملی پر عملدرآمد تیز کر دیا

منگل 14 نومبر 2017 12:37

سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کمپنی نے گیس چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ اور سوئی سدرن کمپنی نے گیس چوری کی روک تھام کیلئے مؤثر حکمت عملی پر عملدرآمد تیز کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے بعد دونوں گیس کمپنیاں گیس کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے کوششیں کررہی ہیں، گیس چوری کی روک تھام کے اقدام کے تحت ایف آئی اے کی ٹیمیں بھی معاونت کررہی ہیں اور جن علاقوں میں گیس کے نقصانات اور چوری زیادہ ہے وہاں پر سرگرمیوں میں تیزی لائی گئی ہے۔

گیس کمپنیاں عوام میں شعور پیدا کرنے کیلئے بھی کام کررہی ہیں۔ گیس کی لیکیج کے خاتمے کے لئے بھی فوری شکایات کے ازالے کو یقینی بنایا جا رہاہے جبکہ دونوں کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ خراب گیس میٹرز کی فوری تبدیلی کیلئے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :