ریاستی اور سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک 9 ارب 64 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 14 نومبر 2017 13:29

ریاستی اور سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کیلئے اب تک 9 ارب 64 کروڑ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریاستی اور سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 9ارب 64کروڑ98 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت کے اس ڈویژن کے ترقیاتی پروگراموں کیلئے 26 ارب 90کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے لئے 9ارب 30کروڑ، چائوتنگی سمال ڈیم کے لئے 8کروڑ 78لاکھ، مہمند ایجنسی میں نحقی ٹنل کے لئے 16 کروڑ، اورکزئی ایجنسی میں سڑکوں کی تعمیر کے لئے 10کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔