پی پی پی (ن) لیگ فنڈنگ ذرائع ،ْپی ٹی آئی کی درخواست سماعت کل ہوگی

منگل 14 نومبر 2017 13:41

پی پی پی (ن) لیگ فنڈنگ ذرائع ،ْپی ٹی آئی کی درخواست سماعت کل ہوگی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان پاکستان تحریک انصاف کی پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف مبینہ ممنوعہ غیر ملکی فنڈنگ کی درخواستوں کی سماعت پندرہ نومبر کل بدھ کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی اسد عمر اور شیریں مزاری کی جانب سے دائر درخواستوں میں سپریم کورٹ سے استدعا کی تھی کہ وہ الیکشن کمیشن کو ان جماعتوں کی فنڈنگ کے ذرائع سے متعلق تحقیقات کرنے اور ان کے انتخابی نشان کو واپس لینے کا حکم دے۔

رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پر متعلقہ فورم سے رجوع نہ کرنے کا اعتراض لگایا تھا جس پر دونوں رہنماؤں نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف اپیلیں دائر کی تھیں جس کے بعد چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواستیں 15 نومبر کو اپنے چیمبر میں سماعت کیلئے مقرر کردیں۔

متعلقہ عنوان :