حسن نواز اور حسین نواز کی جائیداد قرقی کے احکامات جاری کر دئیے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل نومبر 13:14

حسن نواز اور حسین نواز کی جائیداد قرقی کے احکامات جاری کر دئیے گئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14نومبر 2017ء ):احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے حسن نواز اور حسین نواز کی جائداد قرقی کے احکامات جاری کر دئیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق شریف خاندان اسوقت مشکلات کا شکار ہے ۔12اکتوبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادوں کو 30روز کی مہلت دی تھی کہ وہ عدالتی کاروائی کا حصہ بنیں ۔

(جاری ہے)

اس دوران عدالت کے احکامات کی تعمیل کے لیے نیب کی جانب سے بھی خاطر خواہ اقدامات کئیے گئے مگر اس کے باوجود حسن نواز اور حسین نواز عدالت میں پیش نہیں ہوئے ۔آج کی سماعت میں نیب کے افسران نے عدالتی احکامات کی تعمیلی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی ۔جس کے بعد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادوں ھسن نواز اور حسین نواز کی جائیداد کی قرقی کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔