Live Updates

عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی، چاروں مقدمات میں ضمانت منظور

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 نومبر 2017 13:21

عمران خان کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی، چاروں مقدمات میں ضمانت ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14نومبر 2017ء ) :پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی ہوئی، عمران خان کے خلاف زیر سماعت چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے خلاف 4مقدمات انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت ہیں ۔

(جاری ہے)

4میں سے 3مقدمات میں عدالت عمران خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے ۔

وہ مقدمات جن میں عدالت عمران خان کو اشتہاری قرار دے چکی ہے ان میں ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو کیس،پی ٹی وی حملہ کیس اور پارلیمنٹ حملہ کیس شامل ہیں ۔پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش ہوئے جس کے بعد عمران خان کے خلاف زیر سماعت چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :