کھیلنے کے بہانے گھر آئے ہمسائے نے 18ماہ کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 نومبر 2017 14:22

کھیلنے کے بہانے گھر آئے ہمسائے نے 18ماہ کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ ..
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14نومبر 2017ء ):کھیلنے کے بہانے گھر آئے ہمسائے نے 18ماہ کی بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ بھارت کے شہر دہلی کے نواحی علاقے شاپور جاٹ میں پیش آیا ۔ہمسایوں کا نو عمر لڑکا 18ماہ کی بچی سے کھیلنے کے بہانے اسکے گھر آیا ۔

(جاری ہے)

موقع پاتے ہی اس نے بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور گھر سے بھاگ گیا ۔بچی کی حالت خراب ہونے پر اسکی ماں اسے قریبی ہسپتال لے گئی جہاں ڈاکٹروں نے انکشاف کیا کہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔میڈیکل پورٹ آنے کے بعد ملزم کو شناخت کر کے گرفتار کر لیا گیا ۔پولیس نے اس حوالے سے کاروائی شروع کر دی ہے ۔