Live Updates

جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیئے تھیں،مریم نواز کا عمران خان نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے پر ردعمل

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 نومبر 2017 14:43

جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیئے تھیں،مریم ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14نومبر 2017ء ) :مریم نواز نے عمران خان نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ ہونے اور فیصلہ سنائے جانے میں ممکنہ تاخیر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیئے تھیں۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی نا اہلی کیس پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے فاضل عدالت کے جج صاحبان کا کہنا تھا کہ کوئی یہ امید نہ رکھے کہ فیصلہ کل سنا دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

فیصلہ سنائے جانے میں ممکنہ تاخیر پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی نے مائکرع بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ میں کہا کہ جناب والا! کوئی جلدی نہیں، سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لیئے تھیں کیونکہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لیئے 'عدل' کے نئے پیمانے بنائے گئے۔

اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کہ عدل کے سارے سانچے، نوازشریف اور اس کے خاندان کے لیئے ہیں۔ دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، کوئی اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھتا کہ دو سال کہاں تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات