پاکستان کے تمام باصلاحیت طلباء پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں‘ منشاء اللہ بٹ
حکومت پنجاب نے 3,10,000 لیپ ٹاپ تقسیم کئے ، مزید ڈیڑھ لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے جارہے ہیں،وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ نے گوجرانوالہ اور منڈی بہائو الدین کے انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں 2179 لیپ ٹاپ تقسیم کئے
منگل 14 نومبر 2017 15:15
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں کمپیوٹر کے استعمال کے بغیر تعلیم کا کوئی تصور موجود نہیں-پنجاب کے تمام ہائی اور مڈل سکولوں میں آئی ٹی لیبز کا قیام ہمارے اس عزم کی گواہی دیتا ہے کہ حکومت کم وسائل رکھنے والے بچوں کے لئے بھی وہی تعلیمی معیار حاصل کرنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں جو مراعات یافتہ طبقے کے بچوں کو حاصل ہی-آج دنیا میں جتنے بھی ترقی یافتہ ممالک ہیں ان کی ترقی کا راز جدید علوم اور سائنس وٹیکنالوجی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح صوبے کے ہونہار طلبہ کے ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے تمام تر مالی دشواریوں اور مسائل کے باوجودپنجاب ایجوکیشنل انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے ۔آج پیف کے پاس ساڑھے 22 ارب روپے موجود ہیں۔میٹرک سے اعلیٰ تعلیم تک سکالرشپ مہیا کرنے والے اس ادارے سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد طلبہ مالی استادہ کر چکے ہیں۔ اس سال انشا ء اللہ مزید ہزاروں طلبہ کو وظائف دیئے جائیں گے۔ وزیر بلدیات نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبائی سطح پرہائر ایجوکیشن کمیشن کی بنیاد رکھ دی ہے اورعالمی معیار کی تعلیم و تحقیق کے سلسلے میں لاہورمیں نالج پارک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔یہ پاکستان کا پہلا نالج پارک جس کے لیے 852 ایکڑ قیمتی اراضی مختص کی گئی ہے۔اس نالج پارک میں دنیا بھر کی اہم اور نمایاں جامعات اپنے کیمپسز قائم کریں گی جس سے ہمارے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم اپنے ہی ملک میں حاصل کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام باصلاحیت طلباء پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ ان کی ذہنی صلاحیتیں ہی ہمارا قومی سرمایہ ہے۔ ان کی حوصلہ افزائی ہمارا قومی فریضہ ہے۔آپ کی روشن پیشانیوں سے میرے وطن عزیز کا درخشاں مستقبل جھلک رہا ہے جس کو دیکھ کر میں یہ ضرور کہوں گا کہ مستقبل میں ارض پاک پر آنے والی بہاروں کے آپ لوگ امین ہوں گے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیرکی ملاقات ، عہدہ سنبھالنے پرمبارکباد دی
-
پاکستان ایران تجارتی معاہدوں پر امریکہ کی تنبیہ
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
کراچی کو ایک دن بند رکھنے سے ساڑھے 3 ارب روپے کے نقصان کا انکشاف
-
’میرا بیٹا فوجی تحویل سے غائب ہے، کیا مجھے راتوں کو نیند آتی ہوگی؟‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.