سی پیک پر کام کرنے والے چینی جوڑے نے روایتی پختون اندازمیں شادی کر لی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 14 نومبر 2017 15:03

سی پیک پر کام کرنے والے چینی جوڑے نے روایتی پختون اندازمیں شادی کر لی
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 14نومبر 2017ء ) :چین پاکستانی اقتصادی راہداری کے منصوبے پر کام کرنے والا چینی جوڑا روایتی پختون انداز میں منعقدہ تقریب میں شادی کے بندھن سے بندھ گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک چین اقتصادی راہداری کے عملے میں شامل چینی جوڑے کی بٹ گرام کے علاقے کوزا بندہ میں پاکستانی پختون روایات کے مطابق شادی کی تقریب منعقد کی گئی۔ چینی جوڑا شادی کرنے کے لئے چین گیا تھا جہاں سے واپسی کے بعد 13 نومبر کو پاکستانی روایات کے مطابق ان کی شادی کی تقریب ہوئی۔ دلہن لین نے روایتی سرخ جوڑا پہنا جبکہ انہوں نے پاکستانی طریقے سے زیورات سجانے سمیت ہاتھ اور پائوں پر مہندی بھی سجائی۔ دولہا سین نے سفید شیروانی پہنی۔

سی پیک پر کام کرنے والے چینی جوڑے نے روایتی پختون اندازمیں شادی کر لی

متعلقہ عنوان :