لاکھڑا پاور ہائوس کو بند کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا

لاکھڑا پاور ہائوس کی مشینری پرانی ہوچکی ہے اورچلانے سے مزید قومی خزانے کونقصان ہوگاا ،ْترجمان وزارت پانی وبجلی

منگل 14 نومبر 2017 15:31

لاکھڑا پاور ہائوس کو بند کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا
کراچی/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) کوئلہ سے سستی بجلی پیدا کرنے والا لاکھڑاپاور ہائوس کو بند کرنیکااصولی فیصلہ کرلیا گیا۔4 ماہ قبل کنٹرول پینل میں آگ لگ جانے کے باعث لاکھڑا پاور ہائوس بند ہوگیاتھا۔

(جاری ہے)

جامشورو میں لاکھڑا کول پاورہائوس کے کیبل روم میں آگ لگنے سے کوئلے سے 35 ،ْ35میگاواٹ بجلی پیدا کرنیوالا پاور ہائوس مکمل طورپر بند ہوگیاتھا اورچارماہ گزرنے کے باوجود پاورہائوس کوچلایانہیں جاسکاجبکہ پاورہائوس کاتیسرا یونٹ گزشتہ دس سال سے بند ہے ،ْچیف ایگزیکٹوشبیر جتوئی نے دعویٰ کیا کہ پاورہائوس کو آئندہ چند دنوں میں چلادیاجائیگا۔

دوسری جانب ترجمان وزارت پانی وبجلی جنکو ، ظفریاب نے نجی ٹی وی کو یاکہ لاکھڑا پاور ہائوس کی مشینری پرانی ہوچکی ہے اورچلانے سے مزید قومی خزانے کونقصان ہوگااس لیے پاور ہائوس کوبند کردیاگیا۔

متعلقہ عنوان :