بلوچستان امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مکمل تعاون فراہم کریں گے ، وزیر اعظم

صوبے میں بحالی امن کیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،شاہد خاقان عباسی کی اجلاس س میں خطاب

منگل 14 نومبر 2017 17:13

بلوچستان امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے مکمل تعاون فراہم کریں ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں امن کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت سے ہرممکن تعاون کے لیے تیار ہے،بلوچستان میں بحالی امنکیلئے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ منگل کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیجہاں انہوں نے امن وامان سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری، گورنر محمد خان اچکزئی اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ سمیت دیگر اعلی حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے واقعہ میں شہید ہونے والوں کیلئے دعا کی گئی اور وزیراعظم کو بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی،ہل تشیع زائرین کیلئے سیکیورٹی اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان میں ماضی کی نسبت امن وامان کی صورتحال بہت بہترہے اور دہشت گردوں کی کمرتوڑ دی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں بحالی امن کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، وفاقی حکومت بلوچستان میں امن کی بحالی کے لیے صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔اس سے قبل وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جب کوئٹہ پہنچے تو وزیراعلی بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے ان کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے وزیراعلی اور گورنر بلوچستان سے ملاقات کی جس میں صوبے میں امن وامان اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔