سپیکرقومی اسمبلی نے نئی حلقہ بندیوں کے لیے پارلیمانی راہنماﺅں کا اجلاس طلب کر لیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 14 نومبر 2017 17:38

سپیکرقومی اسمبلی نے نئی حلقہ بندیوں کے لیے پارلیمانی راہنماﺅں کا اجلاس ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14نومبر۔2017ء) سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نئی حلقہ بندیوں سے متعلق پارلیمانی راہنماﺅں کا اجلاس کل شام 4بجے پارلیمنٹ ہاﺅس میں طلب کر لیا۔ حکومت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 16 نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔قومی اسمبلی سے جاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس حلقہ بندیوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں قومی اسمبلی میں موجود پارلیمانی قائدین شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب نجی ٹی وی نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایاہے کہ حکومت نے 16نومبر کو قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ بھی کیاہے۔ اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کے آئینی ترمیمی بل کی منظوری حاصل کی جائے گی۔حکومتی اور اتحادی ارکان کو اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم کی جلد از جلد سینٹ سے بھی منظوری حاصل کی جائے گی۔ آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کی بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کا کام شروع کرے گا۔

متعلقہ عنوان :