Live Updates

عمران خان کا خیبرپختونخواہ میں اگلے پانچ سالوں میں مزید دوارب درخت اگانے کا اعلان

خیبرپختونخواہ میں پولی تھن بیگزختم کرکےعوام کوری یوزایبل بیگزپرلائیں گے،اگلے موسم گرماسے پہلے 4ہل اسٹیشن بنائیں گے،آئندہ تمام صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی،ہماری ترقی اشتہاروں میں نہیں زمین پر ہوتی ہے۔تقریب سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 نومبر 2017 17:51

عمران خان کا خیبرپختونخواہ میں اگلے پانچ سالوں میں مزید دوارب درخت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپختونخواہ میں اگلے پانچ سالوں میں دوارب درخت اگانے کااعلان کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں پولی تھن بیگزختم کرکے ری یوزایبل بیگزپرلائیں گے،اگلے موسم گرماسے پہلے 4ہل اسٹیشن بنائیں گے،آئندہ تمام صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی،ماحولیاتی آلودگی دوسرے صوبوں میں بھی کم کریں گے۔

انہوں نے آج یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بلین ٹری منصوبہ ملک کے لیے ضروری تھا۔قبضہ مافیا نے جگہ جگہ قبضہ کیا ہوا تھا۔مافیا نے2ارب روپے کے درخت کاٹے جس کا مطلب ہے کہ جنگلات ختم کیے گئے۔منصوبہ شروع کرنے پر مذاق اڑایا گیا کہ نرسری ہی نہیں تو درخت کہاں سے آئیں گے۔عمران خان نے کہا کہ بلین درخت لگا کرایسا کارنامہ سرانجام دیا کہ آپکو پتا ہی نہیں کہ کتنا بڑا کارنامہ سرانجام دیا۔

(جاری ہے)

ترکی سے لوگوں کوصفائی کیلئے لایا جارہا ہے۔ لیکن یہ ترکی کی بیوروکریسی نہیں بلکہ پاکستان کے لوگ ہیں۔اگرسیاسی عزم اور سیاسی مداخلت نہ ہوتوکوئی بھی کام ناممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے لوگوں نے کام کرکے دکھایا، ترکی سےدرآمد بیورکریسی نہیں۔ حکومت کوئی کام کامیابی کے ساتھ نہیں کرسکتی جب تک عوام ساتھ نہ دیں۔ درخت لگانے کیلئے عوام نے نرسریاں لگائیں جس سے ان کو روزگار ملا۔

ایک ارب 18 کروڑ درخت لگانا معمولی کام نہیں۔ کسی کو شک ہے تو آجائے لگے ہوئے درخت دکھائیں گے ۔ ترقی اشتہاروں میں نہیں زمین پر ہوتی ہے۔عمران خان نے کہا کہ خیبرپختونخواہ میں دنیاکابڑاریزروفاریسٹ اگائیں گے۔انگریزوں کے علاوہ کسی کے ریزروفاریسٹ نہیں بچے۔عمران خان کاخیبرپختونخواہ میں اگلے پانچ سالوں میں دوارب درخت اگائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخواہ میں پولی تھن بیگزختم کرکے ری یوزایبل بیگزپرلائیں گے۔اگلے موسم گرماسے پہلے 4ہل اسٹیشن بنائیں گے،آئندہ تمام صوبوں میں تحریک انصاف کی حکومت ہوگی۔ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کیلئے دوسرے صوبوں کی بھی مددکریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات