عام انتخابات اور بلاول بھٹو کے ملتان جلسہ کی تیاریاں،سابق وزیراعظم گیلانی نے عوامی رابطہ مہم کا آغازکردیا،اپنے متوقع حلقہ انتخاب این ای152کا دورہ،حلقہ کے لوگوں نے شانداراستقبال کیا،پارٹی نے مجھے الیکشن میں حصہ لینے کو کہا تو این اے 152سے الیکشن لڑنا میری پہلی ترجیح ہوگی،سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی

منگل 14 نومبر 2017 18:18

عام انتخابات اور بلاول بھٹو کے ملتان جلسہ کی تیاریاں،سابق وزیراعظم ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے سینئروائس چئیرمین سیدیوسف رضا گیلانی نے عام انتخابات اور15دسمبرکو پارٹی چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کے ملتان جلسہ کی تیاریوں کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آٖغاز کردیا،سابق وزیراعظم نے گزشتہ روزاپنے ملتان میں اپنے متوقع حلقہ انتخاب این اے 152کا دورہ کیا،اس موقع پرحلقہ کے لوگوں اور پارٹی کارکنوں نے ان کا شانداراستقبال کیا،ان کے قافلے پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں،سابق وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی کا اس موقع پرحلقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگر پارٹی نے مجھے الیکشن میں حصہ لینے کو کہا تو این اے 152سے الیکشن لڑنا میری پہلی ترجیح ہوگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 15دسمبرکو چئیرمین بلاول بھٹوزرداری کا ملتان جلسہ جنوبی پنجاب میں نئی تاریخ رقم کرے گا۔بلاول بھٹوزرداری کا ملتان آمد پرشانداراستقبال کیا جائے گا۔