آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس ، اسحاق ڈار اوران کے اہلخانہ کی لاہور میں مزید 2 پراپرٹیز کا انکشاف

دونوں پراپرٹیز کی ملکیت ٹرسٹ اور فانڈیشن کا نام دے کر تبدیل کی گئی ،پلاٹ نمبر 33 اور 34ہالیڈے پارک علی رضاآبادہیں 'نیب

منگل 14 نومبر 2017 18:18

آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس ، اسحاق ڈار اوران کے اہلخانہ کی لاہور ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اوران کے اہلخانہ کی لاہور میں مزید 2 پراپرٹیز کا انکشاف 'نیب نے پراپرٹیز منجمدکرنے کیلئے احتساب عدالت میں درخواست دے دی،تفصیلات کے مطابق اثاثہ جات ریفرنس میں وفاقی وزیر خزانہ اور ان کے اہلخانہ کی لاہور میں مزید 2 پراپرٹیز کا انکشاف ہوا جس کو منجمد کرنے کیلئے نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی،درخواست نیب سپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق کے ذریعے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں پراپرٹیز کی ملکیت ٹرسٹ اور فانڈیشن کا نام دے کر تبدیل کی گئی ،پلاٹ نمبر 33 اور 34ہالیڈے پارک علی رضاآبادہیں ،پلاٹس لاہو رمیں ہجویری ٹرسٹ کے نام ہے جبکہ پراپرٹی نمبر92 بی گلبرگ تھری ہجویری فانڈیشن کے نام منتقل کی گئی ،نیب نے درخواست میں کہا ہے کہ اسحاق ڈار ان دونوں اثاثوں کے مالک ہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ وزیر خزانہ کی دونوں پراپرٹیز کو سیل کرنے کا حکم دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :