وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ مختصر دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے

منگل 14 نومبر 2017 18:46

وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی ایک روزہ مختصر دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ایک روزہ مختصر دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی وزراء نے ائیر پورٹ پر ان کا استقبال کیا اس موقع پر سیکورٹی کے سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے وزیراعظم کے ہمراہ قومی سلامتی کے مشیر ناصر خان جنجوعہ اور وفاقی وزیر دوستین خان ڈومکی بھی موجود تھے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی ، وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری اور صوبائی وزراء نے کوئٹہ ائیر پورٹ ان کا ستقبال کیا اور گورنر ہائوس میں پولیس کے چاق وچوبند دستے نے وزیراعظم کو سلامی پیش کر دیں ۔