وزیر اعظم کا دورہ کوئٹہ، تمام شاہرائیں بند،کاروبار

ٹھپ،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

منگل 14 نومبر 2017 18:47

وزیر اعظم کا دورہ کوئٹہ، تمام شاہرائیں بند،کاروبار
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا دورہ کوئٹہ کے موقع پر تمام شاہرائیں بند ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ائیر پورٹ اور عالمو چوک پر تمام کاروباری مراکز بند کرائے گئے زرغون روڈ پر واقعہ نجی اسکول بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کئے گئے تھے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے اور سیکورٹی خدشات پیش نظر عالمو چوک ، ائیر پورٹ روڈ اور شیخ ماندہ وکلی گل محمد میں دکانیں بند کر دیئے گئے تھے جس کے باعث تاجر برادری کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس کے علاوہ کوئٹہ ائیر پورٹ روڈ بند ہونے کے باعث پشتون بیلٹ سے آنیوالے لو گوں کو بھی مشکلا ت کا سامنا کر نا پڑا اور سا تھ ہی کوئٹہ کے شہریوں کو بھی دشواری کا سامنا کر نا پڑا عوامی حلقوں نے وی آئی پی موومنٹ پر سخت ناراضگی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وی آئی پی موومنٹ کے لئے متبادل راستہ دیا جائے تاکہ شہریوں اور خاص کر سکول کے طلباء وطالبات اور سرکاری ملازمین کو پریشانی نہ ہو۔

متعلقہ عنوان :