احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، 21 نومبر کو پیش ہونے کا حکم

منگل 14 نومبر 2017 18:59

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) احتساب عدالت نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے نا قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 21 نومبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔منگل کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے کے استفسار پر وزیر خزانہ کے ضامن احمد علی قدوسی نے بتایا کہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو صحت یاب ہونے میں مزید تین سے چھ ہفتے لگیں گے، اس وقت تک انہیں پیشی سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے وزیرخزانہ کے نا قابل ضمانت وارنٹ اور ضامن کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21نومبر تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :