حسن نواز اورحسین نواز کے اشتہاری قراردینے کی تعمیلی رپورٹ احتساب عدالت میں جمع، سماعت (کل ) تک ملتوی

منگل 14 نومبر 2017 18:59

حسن نواز اورحسین نواز کے اشتہاری قراردینے کی تعمیلی رپورٹ احتساب عدالت ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) احتساب عدالت میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز اورحسین نواز کے اشتہاری قراردینے کی تعمیلی رپورٹ جمع کرادی گئی ہے ۔ تفتیش افسران کے بیان ریکارڈکرلیے گئے ۔سماعت (کل )بدھ تک ملتوی کردی گئی ہے ۔منگل کو احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملزکے تفتیشی افسرمحبوب عالم اورایون فیلڈ پراپرٹیزریفرنس کے تفتیشی افسرعمران ڈوگر نے اپنے بیانات ریکارڈکرادیئے ہیں ۔

تفتیشی افسرنے بتایا کہ ملزمان کے اثاثوں سے متعلق تمام اداروں کوخطوط لکھے،ایل ڈی اے اور ڈی ایچ اے کے مطابق ملزمان کی کوئی جائیداد نہیں،حسن نواز اور حسین نواز جان بوجھ کر مفرورہیں، اشتہاری قرار دیے جائیں،تفتیشی افسران نے اپنے بیان میں بتایا کہ حسین نوازکے 4 بینک اکائونٹس کی تفصیلات مل گئی ہیں ، ان کے اکائونٹس میں 4272 یورو، 3992 ڈالر ، 207 پائونڈ اور3 لاکھ 82 ہزارروپے ہیں،تفتیشی افسران کے مطابق طلبی کے اشتہارگھراورعدالت کے باہرچسپاں کئے گئے اور ان کے گھرکے باہراعلانات بھی کرائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسرنے بتایا کہ پارک لینڈاپارٹمنٹ میں اشتہارات چسپاں کرنیکی تعمیلی رپورٹ موجود ہے، جائیداد کیلئے ڈی سی لاہوراور بحریہ ٹائون کے جواب کا انتظارہے،قانونی تقاضے پورے کردیئے ہیں اس لئے ملزمان کواشتہاری قرار دیا جائے۔عدالت نے مذید سماعت بدھ تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :