افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال ہونےپرافغان ناظم الامورکی طلبی اورشدیداحتجاج

افغان ناظم الامورکواحتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا،پاکستان کیخلاف افغان سرزمین سےدہشتگردی کےحملے قابل قبول نہیں،دہشتگردی کاخاتمہ یقینی بنائے۔پاکستان کاانتباہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 14 نومبر 2017 18:51

اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) :افغان سرزمین پاکستان کےخلاف استعمال ہونےپردفترخارجہ نے افغان ناظم الامور کوطلب کرلیا،ڈی جی افغانستان ڈیسک منصوراحمدخان نےدہشتگردحملےپرشدیداحتجاج کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے خیبرایجنسی میں افغانستان کی طرف سے چیک پوسٹ پردہشتگرد حملے پرافغان ناظم الامور کوطلب کرکے شدید احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان نےچیک پوسٹ پرحملے کیلئے افغان سرزمین استعمال ہونےپرجواب طلبی کی۔احتجاجی مراسلہ بھی افغان ناظم الامورکےحوالے کیا گیا۔ پاکستان نے افغان ناظم الامور کوخبردار کیا کہ افغان قیادت افغان سرزمین سے دہشتگردی کاخاتمہ یقینی بنائے۔ پاکستان کیخلاف افغان سرزمین سے دہشتگردی کے حملے قابل قبول نہیں۔ واضح رہے گزشتہ روزافغانستان کی سرزمین سے پاکستان میں چیک پوسٹ پردہشتگردی کاحملہ کیا گیا۔ سرحدی چیک پوسٹ پردہشتگرد حملےمیں کیپٹن جنید حفیظ اورسپاہی رحم شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :