’’وزیر اعلی پنجاب خود روز گار سکیم‘‘ کے تحت گزشتہ چند برسوں میں 17 لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلا سود قرضے دیئے گئے، شہباز شریف

مجموعی طورپر 36ارب 70کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دئیے گئے ہیں ، اس سکیم کے تحت لاکھوں گھرانوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں‘ غریب عوام اور محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی کوبلند کرنے کے لئے ایسے فلاحی پروگرام جاری رہیں گے، وزیر اعلی کا ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب

منگل 14 نومبر 2017 19:55

’’وزیر اعلی پنجاب خود روز گار سکیم‘‘ کے تحت گزشتہ چند برسوں میں 17 ..
لاہور۔14 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ’’وزیراعلی پنجاب خود روزگار سکیم‘‘بلاسود قرضوں کی ایک منفرد سکیم ہے اوراس سکیم کے تحت لاکھوں گھرانوں کی زندگیاں بدل چکی ہیں-پنجاب حکومت نے اس سکیم کے تحت گزشتہ چند برس کے دوران 17لاکھ سے زائد خاندانوں کو بلاسود قرضے دئیے ہیں -مجموعی طورپر 36ارب 70کروڑ روپے کے بلاسود قرضے دئیے گئے ہیں اور ان قرضوں کی واپسی کی شرح 99.

(جاری ہے)

96فیصد ہے جبکہ رواں مالی سال ’’وزیراعلی پنجاب خود روزگار سکیم‘‘کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے مزید2ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہی-وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے یہ بات یہاں ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ’’وزیراعلی پنجاب خود روزگار سکیم‘‘پرپیشرفت کا جائزہ لیا گیا-وزیر اعلی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کے اس عظیم پروگرام کے تحت لاکھوں خاندان قرضے حاصل کر کے آج باعزت روز گار کما رہے ہیں- شفافیت او رمیرٹ ’’وزیراعلی پنجاب خود روزگار سکیم‘‘ کا طرہ ا متیاز ہے اوریہ سکیم اب ایک تحریک بن چکی ہی-انہوںنے کہا کہ غریب اور امیر کے درمیان خلیج کم کرنے کایہ شاندار پروگرام ہے اوردنیا کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا سب سے بڑا پروگرام ہی-اس سکیم کے لئے کام کرنے والے دین اور دنیا دونوں کما رہے ہیں-انہوںنے کہا کہ غریب عوام اور محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی کوبلند کرنے کے لئے ایسے فلاحی پروگرام جاری رہیں گی-’’اخوت‘‘ کے سربراہ ڈاکٹر ا مجد ثاقب نے ’’وزیراعلی پنجاب خود روزگار سکیم‘‘کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام پر بریفنگ دی-صوبائی وزیر شیخ علائوالدین ،ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان،چیف سیکرٹری ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلی حکام نے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی جبکہ صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشااسلام آباد سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئیں-

متعلقہ عنوان :