لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

ککوٹہ گاؤں کی مقامی آبادی کونشانہ بنایا گیا، 75 سالہ ضعیف خاتون کی شہادت

muhammad ali محمد علی منگل نومبر 19:17

مظفرآباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) لائن آف کنٹرول پر ایک مرتبہ پھر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی ہے۔

بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر سویلین آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ککوٹہ گاؤں کی مقامی آبادی کونشانہ بنایا۔ بھارتی فوج کی فائرنگ کے باعث 75 سالہ ضعیف خاتون کی شہادت ہوئی ہے۔ جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments