خیبرپختونخواہ میں ن لیگ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی

امیر مقابل پارٹی رہنماوں اور کارکنوں میں ناپسندیدہ ترین شخصیت بن گئے، متعدد اہم رہنماوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ

muhammad ali محمد علی منگل 14 نومبر 2017 19:55

خیبرپختونخواہ میں ن لیگ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی
پشاور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) خیبرپختونخواہ میں ن لیگ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق امیر مقام کی قیادت میں خیبرپختونخواہ میں ن لیگ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔ امیر مقابل پارٹی کے صوبائی رہنماوں اور کارکنوں میں ناپسندیدہ ترین شخصیت بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پارٹی رہنماوں اور نوجوان کارکنوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ امیر مقام اپنے منظور نظر افراد کو آگے لا کر کارکنوں کا حق مار رہے ہیں۔ اسی تمام صورتحال کے باعث ن لیگ کے صوبائی سطھ کے متعدد اہم رہنماوں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں بظاہر آئندہ انتخابات میں ن لیگ خیبرپختوںخوا میں زیادہ متاثر کن کارگردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :