Live Updates

عمران خان کاسونامی بلین ٹری کی جشن کی تقریب میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے نظم و ضبط کے مظاہرہ پراظہار حیرت

لگ ہی نہیں رہا کہ یہ تحریک انصاف کی تقریب ہے ،عموماً ہماری تقاریب میں کُشتیاں وغیرہ ہوتی ہیں لیکن اب ہماری پارٹی آگے بڑھ رہی ہے،ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے پر کارکنان کو مبارکباد دیتا ہوں، تحریک انصاف کے سربراہ کی دلچسپ گفتگو

منگل 14 نومبر 2017 20:45

عمران خان کاسونامی بلین ٹری کی جشن کی تقریب  میں   پارٹی کارکنوں کی جانب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سونامی بلین ٹری کی جشن کی تقریب میں پارٹی کارکنوں کی جانب سے ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لگ ہی نہیں رہا کہ یہ تحریک انصاف کی تقریب ہے ،عموماً ہماری تقاریب میں کُشتیاں وغیرہ ہوتی ہیں لیکن اب ہماری پارٹی آگے بڑھ رہی ہے،ڈسپلن کا مظاہرہ کرنے پر کارکنان کو مبارکباد دیتا ہوں ۔

(جاری ہے)

منگل کو کنونشن سینٹر اسلام آباد میں بلین ٹری منصوبے کی کامیابی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب عمران خان نے پارٹی کارکنان کی جانب سے ڈسپلن کی پابندی کرنے پر حیرت کا اظہار کردیا ۔عمران خان نے کہا کہ میں سب سے پہلے تحریک انصاف کو مبارکباد دیتا ہوں اس لئے کہ میرے اکیس سال کی جدوجہد میں جو آج میں کارکنان کا ڈسپلن دیکھ رہا ہوں لگ ہی نہیں رہا کہ یہ تحریک انصاف کا فنکشن ہے ،عموماً ہماری تقاریب میں کشتیاں وغیرہ ہوتی ہیں لیکن اب ہماری پارٹی آگے بڑھ رہی ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات