Live Updates

بجلی اور پیٹرلیم مصنوعات میں اضافہ عوام کو بے روز گار کرنے کے مترادف ہے، شاہ محمود قریشی

موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام پر مہنگائی کا جو پہاڑ گرا یا ہے اس سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے ملک میں حکومت نان کی کوئی چیز نہیںاسوقت موجودہ حکمران صرف نواز شریف اور اسکی فیملی کو کرپشن کی دلدل سے نکالنے میں لگے ہو ئے ہیں یہ دلدل عوام کی خون پسنے کی کما ئی ہوئی دولت کی ہے اس سے نکلنا انتہا ئی مشکل ہے ابھی تو پانامہ ہے حدیبیہ کیس میں انکاکیا بنے گا شہباز شریف بھی یہ کہے گا کہ میرا کیا قصور تھا، وفد سے گفتگو

منگل 14 نومبر 2017 20:48

بجلی اور پیٹرلیم مصنوعات میں اضافہ عوام کو بے روز گار کرنے کے مترادف ..
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیر مین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے غریب عوام پر مہنگائی کا جو پہاڑ گرا یا ہے اس سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ گئی ہے بجلی اور پیٹرلیم مصنوعات میں اضافہ عوام کو بے روز گار کرنے کے مترادف ہے ملک میں حکومت نان کی کوئی چیز نہیںاسوقت موجودہ حکمران صرف نواز شریف اور اسکی فیملی کو کرپشن کی دلدل سے نکالنے میں لگے ہو ئے ہیں یہ دلدل عوام کی خون پسنے کی کما ئی ہوئی دولت کی ہے اس سے نکلنا انتہا ئی مشکل ہے ابھی تو پانامہ ہے حدیبیہ کیس میں انِکا کیا بنے گا شہباز شریف ابھی اچھل اُچھل کر با تیں کر رہا ہے پھر یہ کہے گا کہ میرا کیا قصور تھا موجودہ حکومت مفلوج ہو چکی ہے قبل از وقت انتخاباے آئین اور قانون کے خلاف نہیں ہیں نواز ٹولہ صرف میں نا مانو کا راگ لاپ رہے ہیں اِن خیالات کا اِظہار انہوں نے اوکاڑہ میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر طارق ارشاد،ضلعی انفارمیشن چوہدری فیضان گجر ،عزیز خان سٹی صدر لیبر ونگ کی قیادت میں ملنے والے وفدد سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا اِس موقع پر سٹی پریس کلب اوکاڑہ(رجسٹرڈ)کے عہدیداران بھی مو جود تھے انہوں نے کہا کہ ملک کی خار جہ پالیسی بری طرح ناکام ہو چکی ہے یہ کرپٹ لوگ اپنے مفادات کی جنگ لڑرہے ہیں اِنکو صرف اپنی بقاء عزیز ہے ملک کی نہیں ۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات