عوام کی جان و مال کی حفاظت اور عام آدمی کو بھرپور ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنر سندھ

صوبہ ترقی و خوشحالی میں ہر ایک کمیونٹی بھرپور حصہ لے رہی ہے،نچلی سطح پر مسائل اور حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے، محمد زبیر کی کچھی کمیونٹی کے وفد سے گفتگو

منگل 14 نومبر 2017 20:58

عوام کی جان و مال کی حفاظت اور عام آدمی کو بھرپور ریلیف کی فراہمی حکومت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ صوبہ ترقی و خوشحالی میں ہر ایک کمیونٹی بھرپور حصہ لے رہی ہے نچلی سطح پر مسائل اور حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کررہی ہے اس ضمن میں علاقائی سطح پر ترتیب دیئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو زبردست ریلیف حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت اور عام آدمی کو بھرپور ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس ضمن میں حکومت تمام کمیونٹی کے تعاون سے عوامی فلاح و بہبود کے مختلف منصوبے تشکیل دے رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہا?س میں راجہ محمد سعید اور عبد الرحمان کچھی کی قیادت میں آنے والے کچھی کمیونٹی کے 24 رکنی وفد سے ملاقات میں کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں سید یٰسین شاہ ، محبوب سرور ہنگورو، محمد حسین قمبرانی ، عبد الحسین رحمان ، محمد صدیق، عبد الکریم ، ابراہیم احمد ، محمد علی گھانچی ، حاجی عبد الرزاق سومرو، محمد میاں سانگھر، محمد حسین موسیٰ ، عبد الرزاق ہارون ، اقبال پٹیل ، سید مظہر شاہ ، نیامت بانو ، زینب سانگھر ، زینب مسترانی اور غزالہ سومرو سیمت دیگر بھی شامل تھے۔ ملاقات میں کچھی کمیونٹی کے مسائل ، حائل رکاوٹوں ، صوبہ کی ترقی اور عوامی فلاح وبہبود کے لئے اٹھائے گئے حکومتی اقدامات ،معاشی سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ سے روزگار اور غربت کے خاتمہ میں ہونے والی پیش رفت سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں کچھی کمیونٹی نے اپنے مسائل ، درپیش مشکلات ، ترقیاتی منصوبوں کی ضرورت اور دیگر حائل رکاوٹوں سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ جمہوریت میں جمہور کی خوشحالی روشن مستقبل کی ضمانت ہے ،علاقائی سطح پر عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کی تشکیل سے حکومتی اقدامات کے فوائد نچلی سطح پر یقینی بنائے جا سکتے ہیں اس ضمن میں ترقی و خوشحالی کو بلا تفریق یقینی بنانے کے لئے حکومت اپنے وڑن کے مطابق بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ لوگوں کو زیاد ہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ کی ترقی کے لئے وفاق بھی بھرپور تعاون فراہم کررہا ہے اس ضمن میں کراچی ترقیاتی پیکج شہر کے مسائل کے خاتمہ اہم ثابت ہوگا جس کے تحت عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے ترقیاتی منصوبے تشکیل دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے تشکیل دی گئی حکومت کی کامیاب پالیسی کے باعث صوبہ با الخصوص کراچی میں معاشی ، اقتصادی ، سماجی ، ثقافتی ، ادبی اور دیگر سرگرمیوں میں تسلسل سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی روز بروز اضافہ ہورہا ہے ، نجی سیکٹر کے فعال کردار ادا کرنے سے غربت اور بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد مل رہی ہے ،حکومتی اقدامات کے فوائد نچلی سطح تک پہنچانے کے لئے مقامی کمیونٹیز کے تعاون سے علاقائی سطح پر بھی عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے تشکیل دیئے جارہے ہیںجن کی تکمیل سے نچلی سطح پر عوام کو زبردست ریلیف حاصل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کے بعد حکومت کی بھرپور توجہ معاشی سرگرمیوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر مرکوز ہے اس ضمن میں صحت ، تعلیم ، انفرااسٹرکچر کی بحالی و ترقی ، سفری سہولیات کے لئے جدید دور سے ہم آہنگ منصوبے ، K-IV ، لیاری ایکسپریس وے ، گرین لائن ، سرکلر ریلوے اور دیگر منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ کی ترقی و خوشحالی میں دیگر کمیونٹی کی طرح کچھی کمیونٹی کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے ، قلیل ، وسط اور طویل مدتی منصوبوں کی تشکیل میں کچھی کمیونٹی کے مسائل اور درپیش مشکلات کے خاتمہ کو بھی فوقیت دی جائے گی۔

ملاقات میں کچھی کمیونٹی نے اپنے مسائل اور حائل رکاوٹوں کے خاتمہ کے لئے پیش کی جانے والی سفارشات کو تفصیلی سے سننے اور ان کے حل میں بھرپور تعاون کرنے پر گورنر سندھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسی وڑن ہی سے عوامی مسائل کا خاتمہ یقینی ہے۔ انہوں نے گورنر سندھ کو کچھی کمیونٹی کے مرکزی دفتر کے دورہ کی دعوت بھی دی جسے گورنر سندھ نے قبو ل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد وہاں آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :