نواز شریف کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی نااہل کر دیا جائے گا: لطیف کھوسہ کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل نومبر 20:45

نواز شریف کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی نااہل کر دیا جائے ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) لطیف کھوسہ کادعوی ہے کہ نواز شریف کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی نااہل کر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا دعوی ہے کہ شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے سر پر بھی ناہلی کی تلوار لٹک رہی ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بھی نااہل کر دیا جائے گا۔ حمزہ شہباز حدیبیہ پیپز ملز کیس کے اہم ملزم ہیں۔ کیس کھلنے کے بعد حمزہ شہباز بھی اس کی زد میں آئیں گے اور پھر بالاخر انہیں بھی نااہل قرار دے دیا جائے گا۔ لطیف کھوسہ کا دعوی ہے کہ پاکستان کی سیاست سے شریف خاندان مکمل طور پر بے دخل ہونے والا ہے۔