سندھ کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہوگا

منگل 14 نومبر 2017 21:24

سندھ کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں ہوگا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2017ء) سندھ کی اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج (بدھ) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال، وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ، کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل شاہد مرزا، ڈی جی رینجرز میجر جنرل محمد سعید، آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، ہوم سیکریٹری سندھ سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں صوبے کے امن وامان کی مجموعی صورت حال پر غور کیا جائے گا اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فوجی عدالتوں کو مقدمات بھیجنے سے متعلق جائزہ بھی لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :