ْمسلم لیگ (ن) کی حکومت آئین کی پاسداری و بالادستی کی علامت ہے، وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق

منگل 14 نومبر 2017 21:26

ْمسلم لیگ (ن) کی حکومت آئین کی پاسداری و بالادستی کی علامت ہے، وفاقی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 نومبر2017ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے حلقہ بندیوں سمیت دیگر قومی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت آئین کی پاسداری و بالادستی کی علامت ہے جو ملکی معاملات پر پاکستان پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کر رہی ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے حد بندی کے معاملے کو مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) میں لانے کا مطالبہ کیا، موجودہ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کا یہ مطالبہ مان لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں آئندہ عام انتخابات 2018ء میں ہی ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :