نیب، اسحاق ڈار کی مزید دو جائیدادیں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کے لیے احتساب عدالت سے رجوع

نیب حکام کی جانب سے احتساب عدالت جمع کروادی گئی

منگل 14 نومبر 2017 22:56

نیب، اسحاق ڈار کی مزید دو جائیدادیں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2017ء) نیب حکام نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مزید دو جائیدادیں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کے لیے احتساب عدالت سے رجوع کر لیا نیب حکام کی جانب سے احتساب عدالت جمع کروائی گئی درخواست میں موقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس کی تحقیقات میں دو نئی جائیدادیں سامنے آئیں ہیں یہ جائیدادیں اسحاق ڈار،ان کی اہلیہ،کمپنیز کے نام پر تھیں جو بعد میں ٹرسٹ کو منتقل کی گئیںایک جائیداد ایم ایم عالم روڈ گلبرگ تھری لاہور میں واقع ہے جبکہ ایک جائیداد ہجویری فاونڈیشن کے نام پر ہے دوسری جائیداد پلاٹ نمبر 33اور34ہالیڈے پارک علی رضا آباد رائیونڈ روڈ پر واقع ہے اوریہ پلاٹ ہجویری ٹرسٹ کے نام پر ہے، چیئرمین نیب نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ان جائیدادوں کو منجمد کرنے کا حکم دیاہے ان جائیدادوں کو کسی اور کے نام منتقل کرنے یا بیچنے کے خدشات موجود ہیںلہذاعدالت ان دو جائیدادوں کو منجمد کرنے کے نیب کی فیصلے کی توثیق کریں

متعلقہ عنوان :