دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اس سے توانائی کی فراہمی میں استحکام ،تحفظ خوارک کو یقینی بنایا جائے گا، حکومت داسو ڈیم سمیت دیگر ہائیڈرل پاور منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے،

حکومت سرمایہ کاروں کی سہولیات کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی توانائی کے تحفظ کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہاہے ،توانائی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے جا رہے ہیں وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی احسن اقبال کی چین کے انٹرنیشنل انجینئرنگ گروپ گیژوبا کے صدر سے ملاقات میں گفتگو

منگل 14 نومبر 2017 23:08

دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے ،اس سے توانائی کی فراہمی ..
ْاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر حکومت کی اولین ترجیح ہے جس سے توانائی کی فراہمی میں استحکام آئے گا اور تحفظ خوارک کو یقینی بنایا جائے گا، حکومت داسو ڈیم سمیت دیگر ہائیڈرل پاور منصوبوں پر بھی کام کر رہی ہے، حکومت سرمایہ کاروں کی سہولیات کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم اور انہیں اس سلسلے میں مواقع پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے،چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کی توانائی کے تحفظ کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہاہے اور توانائی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے جا رہے ہیں۔

منگل کو وفاقی وزیر داخلہ، منصوبہ بندی ترقی واصلاحات احسن اقبال سے چین کے انٹرنیشنل انجینئرنگ گروپ گیژوبا کے صدر ژیانگ نے ملاقات کی اور انہیں سی پیک کے تحت جاری اپنے منصوبوں میں پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

وزیرداخلہ نے منصوبے کی تیز ترتکمیل اور پاکستان میں انفراسٹرکچر وتوانائی کے شعبے میں متحرک سرمایہ کاری پر وفد کی حوصلہ افزائی کی ۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی نے مشکل وقت میں سماجی واقتصادی میدان میں پاکستان کیساتھ کھڑے رہنے اور سرکاری ونجی شعبے کے تعاون پر چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کی سہولیات کیلئے کاروبار دوست ماحول فراہم اور انہیں اس سلسلے میں مواقع پیدا کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نے پاکستان کی توانائی کے تحفظ کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے اور توانائی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے جا رہے ہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ این ڈی آر سی ،چین نے سی پیک منصوبوں کیلئے تین اچھی ساکھ رکھنے والی کمپنیوں کے پینل کی تجویز دی ہے اور کم بولی دہندہ نے یہ منصوبہ حاصل کیا ہے ، یہ عمل انتہائی شفاف ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ توانائی کی مستحکم فراہمی اور خوراک کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت داسو ڈیم اور دیگر دوسرے ہائیڈل پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے مسلسل کام کر رہی ہے ۔انہوں نے ڈیموں کو پاکستان کے مستقبل کیلئے اہم کلید قراردیا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ صنعتی زون سی پیک کیلئے اہم عنصر ہیں ، ان زونز کی تعمیر سے ملک میں صنعتی عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی ۔