وزیر اعلی پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام فنڈز28 فروری تک خرچ کرنے اور 4015 یونین کونسلز میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی

منگل 14 نومبر 2017 23:13

وزیر اعلی پنجاب نے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام فنڈز28 فروری تک خرچ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 نومبر2017ء) وزیر اعلی میاں محمد شہباز شریف نے لوکل گورنمنٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کے 11 ارب 83 کروڑ روپے 28 فروری تک خرچ کرنے اور لاہور شہر سمیت صوبہ بھر کی 4015 یونین کونسلز میں کام مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ بلدیات نے لاہور شہر سمیت پنجاب بھر کی 4015 یونین کونسلز کو 25 لاکھ روپے فی کس اور ہر وارڈ کو پانچ لاکھ روپے دینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کی کل 3587 وارڈ ہیں ، ہر یونین کونسل کو25 لاکھ اور ہر وارڈ کو 5 لاکھ کی گرانٹ جاری کی جا رہی ہی11 ارب ، 83 کروڑ روپے کی لاگت سے ہر یونین کونسل میں گلیوں اور نالیوں کو پختہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب نے یہ کام 28 فروری تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے محکمہ بلدیات کو یہ کام تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ محکمہ بلدیات کا کہنا ہے کہ بجٹ جاری ہوتے ہی یہ پروگرام شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :