شریف خاندان نے لندن فلیٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا

muhammad ali محمد علی منگل نومبر 23:56

شریف خاندان نے لندن فلیٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا
لندن (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 نومبر2017ء) شریف خاندان نے لندن فلیٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاناما لیکس سامنے آنے کے بعد شریف خاندان لندن میں خریدے گئے مے فئیر فلیٹس کے باعث بڑی مشکل کا شکار ہوا۔ ان ہی فلیٹس کے باعث سپریم کورٹ میں دائر کیے گئے کیس میں نواز شریف کو وزارت عظمیٰ کے عہدے سے بھی ہٹا کر نااہل قرار دے دیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ ان کے خاندان کے دیگر افراد کو نیب ریفرنسز کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اب پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ شریف خاندان نے لندن فلیٹس فروخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نیب ریفرنسز سے شریف خاندان کسی بھی طریقے سے جان نہیں چھڑوا پا رہا ہے۔ اسی لیے شریف خاندان نے لندن کے مے فئیر فلیٹس کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ لندن میں ہی موجود کچھ اور جائیداد بھی فروخت کر دی گئی ہے۔ شریف خاندان نے جائیداد ضبط ہونے کے خوف کے باعث یہ فیصلہ لیا ہے۔