ہرارے:زمبابوے میں فوجی ٹینکوں کی دارالحکومت ہرارے کی طرف پیش قدمی, حالات کشیدہ ہوگئے

بدھ 15 نومبر 2017 01:06

ہرارے:زمبابوے میں فوجی ٹینکوں کی دارالحکومت ہرارے کی طرف پیش قدمی, ..
زمبابوے: (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 نومبر2017ء) زمبابوے میں فوجی ٹینکوں کی دارالحکومت ہرارے کی طرف پیش قدمی شروع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے شہر ہرارے میں فوجی ٹینکوں کی دارالحکومت ہرارے کی طرف پیش قدمی شروع ہوگئی جبکہ صدر رابرٹ موگابے کی حکمراں جماعت اور فوج میں شدید کشیدگی بھی آگئی ہے تاہم زمبابوےکےدارالحکومت کو جانےوالی اہم شاہراہیں بھی بلاک کر دی گئیں ہیں جبکہ مسلح فوج نے سرکاری ٹی وی کی عمارت کو بھی سیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ زمبابوےمیں بحران صدرموگابےکی جانب سےنائب صدرکی برطرفی پرشروع ہوا تھا۔