پتوکی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 15 نومبر 2017 10:43

پتوکی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے
قصور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15نومبر۔2017ء) قصور میں تھانہ پتوکی کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

بدھ کو تھانہ پتوکی کے علاقے جاگو والا کی حدود میں پولیس زیر حراست 2 ملزمان جہانگیر اور کاشف کو برآمدگی کے لیے تھانے لے جارہی تھی کہ اچانک 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس حملہ کردیااور اپنے دونوں ساتھیوں کو چھڑا کر لے جانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے۔

اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوﺅں کا تعاقب کیا جس پر پولیس اور ڈاکوﺅں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوگیاجس میں 3ڈاکو مارے گئے۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کاشف، جہانگیر اور ان کا ایک ساتھی اختر سونی شامل ہیں۔پولیس نے ہلاک ڈاکوﺅں کے قبضے سے کلاشنکوف، 2 موٹر سائیکلیں اور اہلکاروں سے چھینا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :