Live Updates

انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے کیس کے فیصلوں پر پراپیگنڈہ کرنا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 15 نومبر 2017 10:57

انہوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کے کیس کے فیصلوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 نومبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی عارف نظامی نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین سے متعلق تو یہ اخلاقی فیصلہ ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین بددیانت ہیں یا نہیں۔

(جاری ہے)

سارے پاکستان کی نظریں اس کیس پر ہیں ، آپ کو پتہ ہے کہ نواز شریف سپریم کورٹ کا مقابلہ کر رہے ہیں اور یہ لوگ تیاری کیے بیٹھے ہیں کہ اگر عمران خان اور جہانگیر ترین کے نا اہلی کیسز میں میرٹ پر بھی معافی تلافی ہو جاتی تو بھی یہ پراپیگنڈہ کیا جائے گا اور کہا جائے گا کہ دیکھیں نواز شریف کے لئے اور قانون ہے اور باقی لوگوں کے لیے قوانین اور ہیں۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات